لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کی وجہ سے معصوم بچی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کی وجہ سے معصوم بچی جاں بحق
لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کی وجہ سے معصوم بچی جاں بحق

داتا کی نگری لاہور میں تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے ایک معصوم بچی جاں بحق ہو گئی  جس کی عمر 6 سال بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بندر روڈ پر  6 سالہ حریم فاطمہ نامی بچی کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ ماڈل ٹاؤن لاہور سے والدین کے ہمراہ اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔

موٹر سائیکل پر سوار والدین اپنی بچی کو گھر واپس لے جا رہے تھے کہ اسی دوران پتنگ کی قاتل ڈور نے ان کی بیٹی کی جان لے لی۔ یہ واقعہ 11 بجے پیش آیا جس پر پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاہور نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ساندھا کے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور  پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا واقعہ بچی کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث پیش آیا یا کسی لٹکتے ہوئے تار کے باعث، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts