عمران اشرف سے طلاق کیوں ہوئی؟کرن اشفاق نے وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے سابق شوہر اداکار عمران اشرف سے طلاق کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے اپنی شادی ختم ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں بہت سارے مسائل تھے، شوہر کا سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جو میری شادی میں نہیں تھا۔

کرن اشفاق نے بتایا کہ میری امی مجھے ایک ہی بات بولتی تھیں کہ برداشت کرنا اور میری امی ابو کو کچھ نہیں بتاتی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ جس دن ابو کو پتا چلے گا وہ برداشت نہیں کرسکیں گے اور یہ ہی ہوا، میری طلاق کا پتا چلتے ہی وہ 5،6 دن اسپتال میں داخل رہے، طلاق کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا رہی اور میری اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے بات کرتی۔

مجھے 5 سالوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات میں جانے کی اجازت نہیں تھی، میری طلاق رواں سال اگست کے آخر میں ہوئی تھی اور اکتوبر میں ہم نے اپنی علیحدگی کا سوشل میڈیا پر بتا دیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ اس ملک میں صرف لڑکی کی طلاق ہوتی ہے لڑکے کی نہیں، لوگ مجھے بولتے ہیں مسئلے تھے تو پہلے کیوں نہیں چھوڑا کیوں کہ میری امی چھوڑنے نہیں دیتی تھیں، برداشت کرنے کا ہی بولتی تھیں۔

کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خوبصورت ویڈیو وائرل

ماڈل نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ میں ملائیشیا نہیں جانا چاہتی تھی میرے امی ابو پاکستان آئے اور وہ مجھے لے گئے، مجھے پتا تھا میرے ساتھ کیا ہوگا اور وہی ہوا میری شادی حمزہ سے ہوگئی، حمزہ کے ساتھ میں خوش ہوں اور وہ مجھے ہر طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔

Related Posts