ریاض: خطے اورعلاقائی سطح پر قائدانہ کردارادا کرنے، انسانیت کے لیے غیر معمولی خدمات اور پندرہ برس میں 2019ء کے آخر تک انسانی بہبود کے جذبے کے تحت 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر ہلال احمر اور عالمی ریڈ کراس کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین کو ابو بکر صدیق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق عرب ہلال احمر اور ریڈ کراس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح بن حمد التویجوی نے تنظیم کے کئی دیگر ارکان کے ہمراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر التویجری نے شاہ سلمان کے لیے تیار کردہ ابو بکر صدیق ایوارڈ انہیں عطا کیا۔اْنہوں نے سعودی عرب کی طرف سے قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کا شکار ہونے والے انسانوں کی دل کھول کرمدد کرنے اور ان کی بہبود و بحالی میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے پر شاہ سلمان کی تعریف اور الریاض حکومت کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسکول پر گولہ باری ،6افراد ہلاک