ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سپر اسٹار آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی’۔
ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی، انہوں نے 2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا