کڈنی ہلز ریفرنس، سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Saleem Mandviwalla

اسلام آباد: کڈنی ہلز ریفرنس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

سلیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکی گئی تھی،عدالت نے فرد جرم کیلئے 24 مئی کو طلب کر لیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر حکومت سے جواب طلب

واضح رہے کہ 8اپریل کو عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 14 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی ،فردِ جرم کی عدالتی کارروائی ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث مؤخر کی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کو مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس دینا تھا تو ایک سال پہلے دیتا، پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوتے ہی نوٹس بھیجنے سے ادارے کی بدنامی ہوتی ہے۔

سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے گزشتہ برس مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ قائد اعظم کی خواہش تھی کہ ملک میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو مگر ان کے خیالات کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔