جناح اسپتال سے نومولود بچی اغواء، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح اسپتال سے نومولود بچی کو اغواء کرلیا گیا
جناح اسپتال سے نومولود بچی کو اغواء کرلیا گیا

کراچی: جناح اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ سے نومولود بچی کو ایک خاتون اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئی، بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کو رات 2 بجے کے قریب ایک خاتون اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اسپتال کے مین گیٹ سے بچی کو گود میں لئے جارہی ہے۔

سامنے آنے والی فوٹیج میں خاتون کے ہاتھ میں بچی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بچی کی ماں بلدیہ یوسف گوٹھ کی رہائشی ہے، بچی کے والد محمد اسماعیل سے پولیس رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

ایس ایس پی اسد رضاکا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts