اسلام آباد سے گھریلو ملازمہ لاپتہ، مغویہ کی ماں کا مالک پر اغواء کا الزام، بازیابی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سے گھریلو ملازمہ کا اغواء، مغویہ کی ماں کا مالک پر اغواء کا الزام، بازیابی کا مطالبہ
اسلام آباد سے گھریلو ملازمہ کا اغواء، مغویہ کی ماں کا مالک پر اغواء کا الزام، بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد:شہر اقتدارکے تھانہ کھنہ کی حدود میں گھریلو ملازمہ کو گھر کے مالک نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی غرض سے اغواء کرلیا۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ کی ماں مسمات ثمینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالک نے اسے جنسی زیادتی کی غرض سے اغواء کیا ہے،مگر پولیس تا حال مغوی لڑکی طاہرہ بی بی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود سکنہ میرا اکو اسلام آباد کی رہائشی خاتون مسماۃ ثمینہ بی بی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی طاہرہ بی بی جس کی عمر 17 سال ہے جو عدنان فیصل نامی شخص کے گھر مرگلہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ تھی اور گھر کا کام کاج کرتی تھیں اور ادھر ہی رہائش پذیر تھی۔

چند روز قبل عدنان فیصل کی بیوی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ کی بیٹی طاہرہ بی بی گھر سے غائب ہے ہم بھی اسے تلاش کر رہے ہیں، آپ لوگ بھی اپنے عزیزواقارب اور برادری میں پتہ کریں، میں نے ہر جگہ اپنی بیٹی کو تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے شبہ ہے کہ عدنان فیصل نے میری بیٹی کو جنسی زیادتی کی غرض سے اغوا کیا ہے اور اس کو ورغلایا ہے،میں نے پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے اغوا کی دفعہ 365b کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مغویہ کی ماں نے کہا کہ درخواست میں ملزمان کا نام واضح طور پر دیا تھا لیکن میں غریب عورت ہوں،میرے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہا ہے، پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ فیصل کا نام درخواست سے واپس لو،پولیس ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے،پولیس جان بوجھ کر اس شخص کو گرفتار نہیں کر رہی۔

مغویہ کی ماں نے کہا کہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ تھانہ کے ایس ایچ او اور اور کیس کے تفتیشی کو فوری طور پر معطل کر کے ایماندار آفیسر تعینات کیے جائیں اور میری مغوی بیٹی طاہرہ بی بی کو بازیاب کرایا جائے، ورنہ میں تھانے کے سامنے خود کشی کر لوں گی۔

مزید پڑھیں: شاہ فیصل کالونی سے کالج جانے والی لڑکی لاپتہ، مقدمہ درج کرلیاگیا

Related Posts