نائیجیریا میں اغواکاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں اغواکاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا
نائیجیریا میں اغواکاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا

ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں اغوا کاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا۔

نائیجیریا میں 279 طالبات کو نئی زندگیاں مل گئیں اور ان کی خوشیاں بھی لوٹ آئیں، اغوا کاروں نے بغیر نقصان پہنچائے تمام لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین طالبات گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی تھیں۔ حکومت اور اغوا کاروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام طالبات کی رہائی عمل میں آئی۔

اغوا ہونے والی لڑکیاں سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تمام کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبات کو زمفرا نامی اسکول ہاسٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بحری جہاز کے قریب دھماکہ،اسرائیل نے الزام ایران پر لگادیا

یاد رہے کہ 2018 میں بھی شدت پسندوں نے تعلیمی درس گاہ پر حملہ کرکے سو سے زائد طالبات کو اغواء کیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریبا چار سال قبل چیبوک کے ایک اسکول سے 276 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ”برنگ بیک آور گرلز” کی مہم نظر آئی تھی، ان میں سے ابھی بھی کئی لڑکیوں کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں ہے۔

Related Posts