کراچی میں اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، سڑک کنارے چھوڑ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، سڑک کنارے چھوڑ کر فرار
کراچی میں اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، سڑک کنارے چھوڑ کر فرار

کراچی  میں غوا کاروں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، بعد ازاں اسے سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بچے کا نام حنان بتایا جاتا ہے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز آدھی رات کے بعد پیش آیا جس کے بعد راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ کمسن بچے کو سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی پہنچایا۔

سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں ڈاکٹروں نے بچے کو فوری طبی امداد مہیا کرتے ہوئے آنکھوں سے ایلفی صاف کردی جس کے نتیجے میں بچے کی بینائی ضائع ہونے سے بچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق کورنگی کی عوامی کالونی میں بچے کو اغوا کرنے والے اس کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی بجائے ایلفی ڈال کر فرار ہو گئے۔ بچہ سڑک کے کنارے شدید تکلیف میں مبتلا ملا۔

بچے کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ حنان نامی بچہ صبح 8 بجے گھر سے نکلنے کے بعد گھر واپس نہ آسکا۔ اہلِ خانہ نے قریبی زمان ٹاؤن پولیس کو آگاہ کیا جس پر بچے کو والدین کے حوالے کیا گیا، بچہ ہسپتال سے صارم برنی ٹرسٹ منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پتوکی نامی شہر میں جہالت کی انتہا ہوگئی ظالم باپ نے اپنی دس سالہ بچی کو اپنے دوست کو 500 سو روپے میں فروخت کر دیا ۔

درندہ صفت شخص گزشتہ روز  بچی کے ساتھ سارا دن زیادتی کرتا رہا بچی کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے ملزمان باپ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: باپ نے  بچی 500 سو روپے میں بیچ دی

Related Posts