سرگودھا: کک باکسنگ پاکستان فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طاہر عباس کاکہنا ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جس سے کک باکسنگ کے رجحان میں تیزی آئی ہے اس لئے نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژن میں کیمپ لگائے جائیں گے۔
کک باکسنگ پاکستان فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طاہر عباس کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشن کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پاکستان میں کک باکسنگ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن میں اس کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے اسی وجہ سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حیدر علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت اچھے مقابلے کئے اور اب کوریہ میں چمپئن کیلئے تیاری کی جار رہی ہے۔
طاہر عباس نے کہا کہ کک باکسنگ پاکستان فیڈریشن پاکستان میں نیشنل چمپئن شپ کروانے کیلئے تیاری کر رہی ہے جس سے پاکستان میں بہت سے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر ڈویژن میں جا کر نئے کھلاڑیوں میں مقابلے کروائیں گے اور ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کک باکسنگ کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جن ممالک میں یہ کھیل کھلا جاتا ہے پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کک باکسنگ مارشل آڑٹس کی ہی ایک شاخ ہے جس سے انسان میں قوت مدافیت بڑھتی ہے اور انسان کا جسم اور اعصاب مضبوط ہوتے ہیں۔