اسلام آباد: سابق وزیرِ ریلوے اور ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج قوم کیلئے یومِ نجات ہے جبکہ احتجاج سب کا حق ہے تاہم یہ پارلیمانی حدود میں ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو اسلام آباد آمد کی کال دی ہے جبکہ عمران خان کا چورن اب مزید بکنے والا نہیں۔
وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں،فروغ نسیم