عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔خواجہ آصف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف

لاہور: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی۔ عمران خان بند گلی میں آ کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو مسخ کرنا قابلِ معافی جرم نہیں، 9 مئی کو ریڈ لائنز کو کراس کیا گیا، عمران خان نے جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ بولے، ان میں سچائی نہیں تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کبھی فوجی قیادت کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں چھوڑتے۔ عمران خان پر حملے کا کوئی ردِ عمل نہیں آیا، لیکن گرفتاری پر کیوں آیا؟

آج سے 3 روز قبل اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب کچھ اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ بغاوت کو باضابطہ طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔ جناح ہاؤس پر حملے میں تباہی پھیلی۔ اس عمارت کو بے دردی سے نذرِ آتش کیا گیا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تاحال جاری ہے۔خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں قائدِ اعظم کی تصاویر اور ان کے پیانو کو خراب کیا گیا۔ 

 

Related Posts