عام انتخابات قریب، قوم جنوری میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی ایک ماہ کے اندر اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف
اسمبلی ایک ماہ کے اندر اپنی مدت مکمل کر کے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد: سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے عام انتخابات قریب آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جنوری میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ قوم جنوری میں فیصلہ کرے گی۔ تحریکِ انصاف نے 4 سالہ دورِ حکومت میں جو ملبہ پھیلایا وہ ہم صاف نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ آصف کا شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ

بیان میں سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو 5سال تک حکومت کرنے دی جاتی تو کوئی ملبہ اٹھانے والا نہ ہوتا۔ ملک بھر میں پھیلتی ہوئی مہنگائی کی آگ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف ٹھنڈا کریں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف رواں ماہ وطن واپس پہنچیں گے۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی معیشت کی بحالی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام کیلئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دورۂ لندن پر گئی ہوئی ن لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔

 نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گزشتہ ماہ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غم و غصے کا شکار ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن موجودگی ہماری بے چینی کا باعث ہے۔

 

Related Posts