آرمی چیف کیخلاف مہم گری ہوئی حرکت، سب کو ملکرجواب دینا ہوگا۔خواجہ آصف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کے خلاف مہم گری ہوئی حرکت ہے جس کا سب کو مل کر جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کے خلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔ سب کو مل کر اس کا جواب دینا چاہئے۔ مہم کے سارے راستے عمران خان کی طرف جارہے ہیں۔

بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی طور پر آخری دن ہیں تاہم وزیرِ دفاع کے بیان پر تحریکِ انصاف کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے بھیک کونسی حقیقی آزادی ہے؟ حافظ حمد اللہ

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوری روایات کا جنازہ نکالنے والے لیکچر نہ دیں۔ اقتدار پر قابض گروہ نظریۂ پاکستان اور ملک کے تہذیبی ورثے پر حملہ آور ہے۔

تحریکِ انصاف کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے ملک کے ادارے تباہ کردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا تھا۔