خوشدل اور وارنر کی شاندار بیٹنگ، کنگز کی آخری اوور میں سنسنی خیز فتح

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khushdil, Warner help Kings seal last-over thriller
A SPORTS

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے جاری سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

کپتان ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ کی آل راؤنڈ کارکردگی نے کنگز کو 149 رنز کے ہدف تک پہنچنے میں مدد دی حالانکہ آخری اوور میں میچ پھسلتا نظر آیالیکن خوشدل اور حسن علی نے دباؤ کے لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے آخری اوور میں دو چوکے لگا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے شاندار باؤلنگ کا آغاز کیا، پہلی ہی گیند پر ٹِم سیفرٹ کو بولڈ کیا اور دوسرے اوور میں جیمز ونس کو بھی میدان بدر کر دیا۔

نوجوان تیز گیندباز علی رضا نے سعد بیگ کی وکٹ حاصل کی۔ ابتدائی نقصان کے باوجود وارنر کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور زلمی کی جانب سے نرمی نے کنگز کو پاور پلے میں رفتار برقرار رکھنے کا موقع دیا۔

ساتویں سے گیارہویں اوور تک زلمی نے دباؤ ڈالے رکھا، صرف 24 رنز بنے لیکن وارنر اور محمد نبی کی جارحانہ بلے بازی نے اگلے تین اوورز میں کھیل کا رخ بدل دیا۔ وارنر نے صائم ایوب اور علی رضا کو نشانہ بنایا جبکہ محمد نبی نے صائم ایوب کو چھکا اور عارق یعقوب کو چوکا رسید کیا۔

149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کو آخری 6 اوورز میں 44 رنز درکار تھے اور وارنر کریز پر موجود تھے لیکن ووڈ کی ایک سست گیند نے وارنر کو 60 رنز پر بولڈ کر کے زلمی کی امیدیں زندہ کر دیں۔

کنگز کے عباس آفریدی اور عامر جمال بھی جلد آؤٹ ہو گئے اور آخری اوور میں کراچی کو جیت کے لیے 9 رنز درکار تھے، صرف 2 وکٹیں باقی تھیں۔

زلمی کے تمام اہم باؤلرز اوور مکمل کر چکے تھے اور مجبوری میں حسین طلعت کو گیند دی گئی۔ ان کی پارٹ ٹائم میڈیم پیس خوشدل اور حسن علی کے لیے آسان ہدف بنی اور دونوں نے ایک ایک چوکا لگا کر میچ کراچی کنگز کے نام کر دیا۔

پہلی اننگز میں کنگز نے زبردست آغاز کیا۔ میر حمزہ نے صائم ایوب کو صرف 4 رنز پر آؤٹ کر دیا اور بابر اعظم دباؤ میں دکھائی دیے۔ انہیں دو بار زندگی ملی، ایک بار ایل بی ڈبلیو ریویو سے بچ گئے اور دوسری بار حمزہ نے ان کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

خوشدل شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ ایک اوور میں چھکا کھانے کے بعد اگلی گیند پر ٹام کوہلر کیڈمور کو آؤٹ کیا۔

بابر اعظم اور محمد حارث کی پارٹنرشپ نے زلمی کی بیٹنگ کو سہارا دیامگر اس میں اسکور کی رفتار سست رہی۔ دسویں اوور کی آخری گیند پر خوشدل نے بابر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ بابر نے 41 گیندوں پر 46 رنز بنائے جبکہ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 67 تھا۔

محمد حارث نے رفتار تیز کی مگر بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ ان کے 21 گیندوں پر 28 رنز نے رن ریٹ سات سے اوپر پہنچا دیا۔

الزاری جوزف کی مختصر اننگز سے اسکور 150 کے قریب پہنچا مگر کراچی کنگز نے دونوں اننگز میں درست وقت پر اہم کام انجام دیے اور قیمتی دو پوائنٹس حاصل کر لیے۔

Related Posts