کراچی میں امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بعض امتحانی مراکز میں میٹرک امتحانات جاری ہیں اور وہیں انٹرمیڈیٹ کے بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ دوسری طرف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں تاحال کوئی چیئرمین بھی نامزد نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔
ادھر سرچ کمیٹی کی جانب سے منتخب کیے گئے 2 چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چارج لینے سے معذرت کر چکے ہیں، جس کی بنا پر ادارے میں سربراہی اور انتظامی معاملات کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔