کراچی: رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہباز شریف حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات روس سے درآمد کرنی ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ جلد یا بدیر امپورٹڈ حکومت کو یہ احساس ہوگا کہ ملکی مہنگائی کا ایک حل روس سے خام تیل، گندم اور گیس خریدنا ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو احساس ہوگا کہ روس سے رعایتی نرخوں پر خام تیل، گندم اور گیس برآمد کرکے مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے، لیکن جب وہ وقت آئے گا تو بہت دیر ہوچکی ہوگی۔
Sooner or later, Import govt will realize that 1 of the solutions to our inflation problem is importing discounted crude oil, wheat & gas from Russia. But when that time comes, it'll be too late as we gave into US pressure to the detriment of our national interest.
Shameless ppl— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) May 29, 2022
شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت نے امریکی دباؤ کو قبول کرتے ہوئے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ یہ بے شرم لوگ ہیں۔
یوکرینی عوام سراپا احتجاج، یورپی یونین سے روسی تیل اور گیس پر پابندی کا مطالبہ
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری سے جاری فوجی آپریشن کے نام پر حملوں کے خلاف سراپا احتجاج یوکرینی عوام نے یورپی یونین ممالک سے روسی تیل اور گیس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
برسلز میں یورپی یونین کونسل کے آفس کے باہر یوکرین سے تعلق رکھنے والے پروموٹ یوکرین گروپ کے اراکین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا اور اپنے مطالبات یورپی یونین کے سامنے رکھے۔
مظاہرین نے یورپی یونین کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ روسی تیل اور گیس پر پابندی عائد کی جائے۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے پروموٹ یوکرین گروپ کے اراکین نے مظاہرے کے مقاصد بتائے۔