پیپلز پارٹی کراچی کی طرح لاڑکانہ میں بھی کورونا پھیلانے جارہی ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sherzaman has expressed concern over the rise in corona cases in Karachi

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت آئے روز جلسے کر کے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی کی طرح لاڑکانہ میں بھی کورونا پھیلانے جارہی ہے۔

موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ میں جلسے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ س دنیا بھر میں حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہئے کہ محترمہ شہید کی برسی کو پی ڈی ایم کی سیاست اور کورونا پھیلانے کے لیے استعمال نہ کریں۔

پیپلز پارٹی برسی کے دن ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرے۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی کی برسی پر وہ لوگ آرہے ہیں جنہوں نے ساری زندگی محترمہ کی کردارکشی کی۔

آج وہی لوگ محترمہ کی قبر کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائیں گے۔پوری دنیا میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں عوام احتیاط کرے۔

سندھ میں اسپتالوں میں گنجائش کم ہوچکی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے۔سندھ کے اسپتالوں میں ویسے ہی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حنید لاکھانی کاجیلوں میں قیدیوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار

پیپلز پارٹی کی قیادت موجو دہ صورتحال اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوش کے ناخن لے ۔جو وزیر اعلیٰ ہاتھ جوڑ کر عوام کو گھروں میں رہنے کا کہتے تھے وہ آج خود عوام میں کورونا پھیلا رہے ہیں۔

عوام اپنی صحت کی فکر کریں اور ان دو نمبر سیاستدانوں کو پہچانیں جو انہیں اپنی ذاتی مفادات کی خاطر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related Posts