خرم شیر زمان کی بلدیہ ٹاؤن میں کتے کےکاٹنے سے جاں بحق بچے کے اہلخانہ سے تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان
بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے بلدیہ ٹاون میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق 12 سالہ بچے مزمل فاروق کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں روزانہ بچے کتے کے کاٹنے سے مررہے ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر سندھ حکومت کے پاس کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے تو وزیر اعظم سے رابطہ کریں۔ بلاول زرداری صاحب، آپ کے نالائق اعلیٰ کی وجہ بچے مر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کتے زیادہ ہونے کی وجہ ان کی سندھ حکومت کی نااہل کابینہ ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں جو کتوں کی بریڈنگ کی بڑی جگہیں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کے ارد گرد جیسے بھینسیں پالی جارہی ہیں ویسے کتے بھی پالے جائیں، لوگوں سے کہوں گا کہ اپنے علاقے کے کتوں کو بلاول ہاؤس اور سندھ اسمبلی پر چھوڑ جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Related Posts