فیس بک انتظامیہ نے جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس کی بےعزتی کا پروگرام بنا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک انتظامیہ نے جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس کی بےعزتی کا پروگرام بنا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا:  سماجی رابطوں کا سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے اکاؤنٹس اور گروپس کو آن لائن شرمندہ کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے حالیہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جو فیس بک اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں ان کی شیئر کی گئی پوسٹس کو ہٹانے کی بجائے ان پر ” غلط اطلاعات ” کا لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بُک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر اور پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبروں کی شیئرنگ کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ ان خبروں کا تعلق چاہے انتخابات سے ہو، ماحول کی تبدیلی سے ہو یا پھر پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وبا اور حالیہ مہینوں میں کورونا ویکسین ہی سے کیوں نہ ہو۔

فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں تھا اس لیے ماہرین کے مشورہ کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مثلاً اب اگر آپ کسی ایسے فیس بُک اکاؤنٹ، پیج یا گروپ کا وزِٹ کریں گے جہاں غلط معلومات والی پوسٹس اکثر لگائی جاتی ہیں تو آپ کے سامنے ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جس کے ذریعے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ یہ ’’اکاؤنٹ،  پیج اور گروپ باقاعدگی سے غلط معلومات پیش کرتا ہے۔‘‘

جھوٹ پھیلانے والے انفرادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’’سزا دینے‘‘ کے لیے ان کا ’’آن لائن رُتبہ‘‘ کم کردیا جائے گا، یعنی دوسرے صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس بہت کم دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خرم شیر زمان کی بلدیہ ٹاؤن میں کتے کےکاٹنے سے جاں بحق بچے کے اہلخانہ سے تعزیت

Related Posts