کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں ٹرین سروس معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر ملک کو کورونا فیکٹری بنانا چاھتی ہے ۔
وزیراعظم صاحب آپ سیاسی قیادت کو کمزور کرنے کے لئے دھرنے میں لاک ڈاؤن کی دھمکی دے سکتے ہیں تو انسانی جانیں بچانے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیوں نہیں کرتے ،اگر ٹرین سروس مزید جاری رہی تو وہ پاکستان کے لئے کورونا ٹرین سروس ثابت ہوگی۔
سندھ نے پاکستان بنایا اب سندھ ہی کورونا کے پیش نظر ملک اور قوم کو بچانے کے لئے کردار ادا کر رہا ہے ،قوم لاک ڈاؤن نہ کرنے سے متعلق وزیراعظم کے جواب کی منتظر ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے سب ایک پیج پر ہیں مگر وزیراعظم کو صوبائی خود مختاری اچھی نہیں لگ رہی، وزیراعظم اگر اس مشکل وقت میں قوم کی بہتری کے فیصلے نہیں کرسکتے تو قوم کی جان چھوڑیں اور آرام کریں۔
وزیراعظم میں قوم کی بہتری کے لئے فیصلے کرنے کی اہلیت نہیں ہے تو بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز پر عمل کریں ۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ صحت صوبائی معاملہ ہے ،اگر وفاقی محکمہ صحت صوبوں کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں کر سکتا تو وفاق کا محکمہ صحت ختم کیا جائے ۔
وزیراعظم کو چاھیئے کے ملک بھر میں غریب عوام کے 5 ھزار روپے تک کے دو ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا اعلان کریں۔
مزید پڑھیں: قومی جنگ کے دوران سیاست کو گناہ سمجھتا ہوں، شہباز شریف