کراچی:پولیس کی جانب سےشہرمیں اسٹریٹ کرائم پرقابوپانےکیلئےمشیات فروشوں اورمفرورملزمان کےخلاف کارروائیوں کاآغازکردیاگیا،گزشتہ رات شہرمیں چھاپوں کےدوران مجموعی طور پر 724 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیاگیا
پولیس کےمطابق منشیات فروشوں سےکروڑوں روپے مالیت کی 151 کلو 793 گرام چرس، 661 گرام ہیروئن اور 02 کلو 79 گرام آئس برآمد کرلی گئیں جبکہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 88 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی تحویل میں لےلیاگیا۔
پولیس کاکہناہےکہ شہرمیں امن کی فضابحال کرنےکیلئےپولیس اورملزمان کےدرمیان 6 مقابلےبھی ہوئےجس کےنتیجےمیں ایک ملزم ہلاک اور4زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:جیرو کاپٹر گرکرتباہ، جاں بحق انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش 3روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد