اقتدار کا نشہ،خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کا لاہور میں آرمی افسرپر تشدد، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khawaja Salman Rafique's guards torture army officer in Lahore

لاہور: حکومت ملتے ہی ن لیگ نے بھی پرپرزے نکالنا شروع کردیئے، پنجاب کے سابق وزیرخواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کا لاہور میں آرمی افسر پر تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ چوہدری راشد محمود کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ان کا بیٹاحارث جسے انہوں نے پاک فوج کا میجر بتایا، گزشتہ روز افطار کیلئے اپنے سسرال اقبال ٹائون جارہا تھا کہ راستہ میں کیولری گراؤنڈ کے قریب ایک لینڈ کروز نے ان کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ہٹ کردیا۔

چوہدری راشد محمود نے بتایا کہ لینڈ کروز میں موجود گارڈز نے میرے بیٹے سے بدتمیزی کی اور جب میجر حارث نے اپنا تعارف کروایا تو ملزمان نے طیش میں آکر اس کو زدوکوب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے جان بچانے کیلئے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مسعود اسپتال کے سامنے میں اس کو دوبارہ پکڑ لیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ میجر حارث پر بھی آہنی راڈز سے حملہ کیا۔

Khawaja Salman Rafique's guards torture army officer in Lahore

ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے میرے بیٹے کا فون بھی چھین لیا ہے، ذرائع کے مطابق واقعہ کے ذمہ داران کی شناخت ہوگئی ہے،ملزمان سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز تھے، چوہدری راشد محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ آرمی افسر پر تشدد کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اس حوالے سے خواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزاورانکے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشددکے حوالے سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ اور لغوہے۔واضح رہے کہ میں بغیر گارڈز کے سفر کرتاہوں ، میراایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

Related Posts