لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف

لاہور: منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کو پہلے ہی کیس کا ریکارڈ فراہم کیا جاچکا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار گذشتہ ہفتے 21ارب روپے گنوا بیٹھے

واضح رہے کہ 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی دو ریفرنس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اُنھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

عدالت نے ملزم کے وکیل کو دس، دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا ۔ میاں شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں گذشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔

Related Posts