جامعہ معھد الخلیل میں 292 طلباءوطالبات کی ختم بخاری 30 جنوری کو ہو گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ معھد الخلیل میں 292 طلباءوطالبات کی ختم بخاری 30 جنوری کو ہو گی
جامعہ معھد الخلیل میں 292 طلباءوطالبات کی ختم بخاری 30 جنوری کو ہو گی

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع دین کی معروف درسگاہ جامعہ معھد الخلیل میں 292 طلبہ و طالبات کی ختمِ بخاری کی تقریب 30 جنوری کو منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق معروف دینی درسگاہ جامعہ معھد الخلیل الاسلامی بہادرآباد میں ختم بخاری اور تکمیل حفظ قرآن کی سالانہ روح پرورتقریب کل اتوارکے روز 30جنوری کو منعقد ہو گی،جس میں 292طلباءوطالبات سند فراغت حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوبٹا کے وفد کی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات

جامعہ معھد الخلیل الاسلامی کے ناظم مفتی محمد مدنی کے مطابق تکمیل حفظ قرآن کی تقریب صبح 10 بجے سے نماز ظہر تک ہوگی جبکہ ختم بخاری کی تقریب اور سالانہ جلسہ دستار بندی نماز مغرب کے بعد منعقد ہوگا جس میں مختلف علمائے کرام شریک ہوں گے۔ 

مہتمم جامعہ مولانا محمد الیاس مدنی کی سرپرستی میں امسال شعبہ تحفیظ القرآن سے 68،درس نظامی سے 66،تخصص فی الافتاءسے 13،تخصص فی اللغتہ العربیہ سے 13،عربی ڈپلومہ کورس سے 40،دراسات دینیہ سے53اورالخلیل حفاظ اسکول(میٹرک)سے 39فارغ التحصیل ہونگے۔

روح پرور تقریب میں شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی مہاجر مدنیؒ کے خلیفہ مجاز مفتی محمد شاہد امین، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمدحنیف جالندھری شریک ہونگے اور خطاب کرینگے۔

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ خالد، جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاﺅن کے استادالحدیث مفتی عبدالرﺅف غزنوی،ناظم تعلیمات مولاناامداداللہ، جامعہ دارالعلوم کراچی کے استاد الحدیث مفتی زبیراشرف عثمانی اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے استادالحدیث مولانا محمد عابد مدنی بھی شرکت و خطاب کرینگے۔

Related Posts