اپوبٹا کے وفد کی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوبٹا کے وفد کی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات
اپوبٹا کے وفد کی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا) کے کابینہ اراکین نے صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان کی قیادت میں 27 جنوری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اپوبٹا کے صدر نے چیئرمین ایچ ای سی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے بحالی کے بعد اپنے فرائض دوبارہ شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر امتیاز احمد، GS اپوبٹا، ڈاکٹر ایم آصف جان، صدر اپوبٹا KP، ڈاکٹر پاکیزہ اور ڈاکٹر ریحانہ کوثر، VP اپوبٹا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

بی پی ایس قوانین کے مسودے پر معاملہ اور پیش رفت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اپوبٹا نے چیئرمین کی غیر موجودگی کے دوران ED، ڈاکٹر شائستہ سہیل اور ان کی ٹیم کے ڈرافٹ پر حاصل کردہ کامیابیوں کو شیئر کیا۔

مسودہ قانون کی یونیورسٹیز کوارسال شدہ اور اصل کاپیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین کے حوالے کیا گیا۔ ڈی جی اکیڈمکس مسٹر سلیمان اور ڈائرکٹر ڈاکٹر عبید اللہ نے ڈرافٹ مسودہ کے خدوخال بتائے اور کمیشن کی گزشتہ میٹنگ کے دوران کمیشن ممبران کی آراء پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین نے کمیشن کے اگلے اجلاس کے مسودے میں نان پی ایچ ڈی کی ترقی کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ وفد نے چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ مسودہ قانون پر فلفور کارروائی کریں کیونکہ HEC آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتیازی پالیسیاں BPS فیکلٹی کے لیے مزید قابل برداشت نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا 4 سالہ انڈر گریجویٹ اور 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

چیئرمین نے کہا کہ چونکہ وہ دفتر سے باہر تھے اس لیے پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے باعث مسودے پر موثر عمل جاری رکھنے کے لیے دو ہفتے تک کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔چیئرمین نے یقین دلایا کہ ایک بہتر مسودہ جلد ہی کمیشن کو آئندہ اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Related Posts