ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک مثبت پیغام تھا، خلیل الرحمٰن قمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک مثبت پیغام تھا۔

متنازع مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے کئی ڈراموں کا شمار انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں ہوتا ہے جن میں صدقے تمہارے، میرے پاس تم ہو، پیارے افضل اور بنٹی آئی لو یو شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں مصنف نے اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے نے دنیا کو ایک بہت اچھا پیغام دیا ہے، جیسے کہ عام طور پر ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت پر تیزاب پھینکا جاتا ہے، اس کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور زرا سی بات پر اس کا غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صبا قمر کا خواتین پر مبنی ڈرامہ ’سرِ راہ‘ شائقین میں مقبول ہوگیا

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں یہ پیغام تھا کہ اگر بیوی شوہر کو دھوکہ دیتی ہے تو شوہر کی زندگی ختم نہیں ہوتی، اس میں دکھایا گیا تھا کہ اگر بیوی آپ کو چھوڑ کر جارہی ہے تو اسے جانے دیں کیونکہ اس دنیا میں صرف ایک ہی رشتہ لازوال ہے اور وہ اللہ اور انسان کا ہے۔

خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو کا شمار انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں ہوتا ہے اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Related Posts