ماہرہ خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ڈیجیٹل میگزین میشن کے بعد کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا، لیبل کا نام ایم بائے ماہرہ رکھا ہے۔

ماہرہ خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن ان کی نانی سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔ جس کی باقاعدہ طور پر نمائش 12 فروری سے ہوگی۔ برانڈ کے کلیکشن میں نمایاں طور پر سفید کرتے کے مختلف ڈیزائن موجود ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M by Mahira (@mbymahira)

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک مثبت پیغام تھا، خلیل الرحمٰن قمر

برانڈ کے لیبل کے لیے ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ اپنی مرحوم نانی (رضیہ) ان کے بے حد قریب تھیں۔ ان کے بیڈ سے نرگس کے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو محسوس ہوتی، ایک جانب کتابوں کی بہتات جو کہ ان کی روح کی غذا تھی ۔ نانی کی چوڑیوں کی آواز انہیں بہت اچھی لگتی ۔

ماہرہ خان جو کہ زیادہ تر سفید رنگ کی کُرتیاں بہت شوق سے زیب تن کرتیں ہیں۔ ماہرہ نے اپنے متعدد انٹرویوز میں بھی اپنے سفید کرتوں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ایسے ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑے پسند ہیں۔