خالد مقبول صدیقی کوپہلے ہی استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا،ڈاکٹر فاروق ستار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

- MQM-P leader

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کوپہلے ہی استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا۔

انہیں اب پارٹی کی قیادت بھی چھوڑ دینی چاہئے، ایم کیو ایم کی ساکھ اب بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے، وفاقی وزرا کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔

موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے اب تک خرچ نہیں کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان، خالد مقبول وزارت سے مستعفی

کراچی کا مینڈیٹ چوری ہوا، ایم کیوایم پاکستان اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان آج اپنی پوزیشن سے بہت نیچے آچکی ہے، ایم کیوایم پاکستان کو کئی ماہ پہلے ہی وفاق کو چھوڑ دینا چاہیے تھا۔

ایم کیوایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل کاحل نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان اور دیگر وفاقی وزرا کو بھی کراچی کے مسائل کا ٹھیک سے ادراک نہیں ہے۔

Related Posts