کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی ، 53 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ضلع کیماری پولیس کی بڑی کارروائی ، 53 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ضلع کیماری پولیس کی بڑی کارروائی ، 53 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی: ضع کیماڑی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سائیٹ ایریا میں 53 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق مورخہ 01 ستمبر 2021 کو بوقت دو بجکر 20 منٹ پر نامعلوم مسلح مزمان نے ایسٹرن گارمنٹس کمپنی کے کیشئیر محمد ارشد کی گاڑی کو حبیب چورنگی سائیٹ ایریا کے پاس روک کر 53 لاکھ 31 ہزار 410 روپے لوٹے اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

واقع کا مقدمہ 613/21 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سائیٹ اے میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ گزشتہ رات ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ اے سید ظفر علی شاہ و اسٹاف نے کامیابی کے ساتھ ملزمان کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان تا حال فرار ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 غیر قانونی پستول بمعہ راؤنڈ اور واردات میں چھینے گئے 22 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 1- شاہنواز عرف شانو، 2- زاکراللہ عرف گینڈا، 3- حمید اللہ اور 4- اعجاز الحق عرف قاری جبکہ فرار ملزمان کی شناخت 1- شاکر عرف خوبصورت ڈاڈا اور 2- زخم بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ذاکر اللہ، حمید اللہ اور اعجاز الحق ایسٹرن گارمنٹس کے ہی ملازم ہیں جنھوں نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ ایک ماہ پہلے سے واردات کی پلاننگ کر رکھی تھی۔ ملزم اعجاز الحق کپمنی میں جونئیر کیشئیر / سپروائزر ہے جسنے کال کرکے دیگر 5 ملزمان کو انفارمیشن/ معاونت فراہم کی۔ ملزمان کے خلاف مزید سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے لوٹی گئی بقیہ رقم کی ریکوری اور فرار مزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان کے 4 ہائی اسکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول اور 11 ایلیمنٹری اسکولز کو ہائی اسکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ

Related Posts