کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کا اہم دھشتگرد ناصر عرف ناچی دھماکہ خیز مواد سمیت طور بابا روڈ شیرشاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فدا حسین جانوری کے مطاب ملزم کے قبضہ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد two metal container) gola), ٹائم ڈیوائس، ڈیٹونیٹر اور wire برآمد ہوئی۔
ان کا بتانا تھا کہ ملزم کو انٹیلیجنس معلومات پر ایس ایچ او شیر شاہ انسپیکٹر شاھد محمود چوہدری نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کا اہم سرغنہ اور دھشتگردی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم ممکنہ طور پر شھر کراچی میں اپنے ساتھی ساجد عرف گولو کے ہمراہ دھشتگردانہ کاروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسکے ساتھیوں کی تلاش اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا گندم کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دار سندھ حکومت ہے؟