چندی گڑھ : بھارتی پنجابی فلموں کے گلوکار واداکار جسی گل اور بگ باس سے شہرت پانے والی گلوکارہ شہناز گل کے گانے کہہ گئی سوری کے پوسٹر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
پنجابی گانوں کے مداحوں کیلئے جسی گل اور شہناز گل کے گانے کہہ گئی سوری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، گانے کا پوسٹر ریلیز ہوتے کی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ گانے کا ٹیزر کل جاری کیا جائیگا۔
بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی گلوکارہ شہناز گل نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ سے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میرے پرستار یہ گانا ضرور پسند کرینگے۔گلوکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ گانے کا ٹیزر کل 8 مئی کو جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے پہلی بار ایک ساتھ گاناگا کر تاریخ رقم کردی
ذرائع کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث جسی گل اور شہناز گل نے اپنے اپنے گھروں سے گانے میں اپنے حصے کی شوٹنگ کی ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد میوزک ویڈیو تیار کی جائیگی۔
View this post on Instagram
So guys here is the poster of new upcoming song #kehgayisorry HOPE u will love it with @jassie.gill
A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill) on