کراچی : ڈی اے ا یمپلائز یونین وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی گرانٹ کے حوالے سے بھیجی گئی سمری کو فوری منظور کیا جائے ۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی ایمپلائز یونین کے ترجمان محمد عبدالمعروف، صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکریٹری دلاور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو ایک درخواست بتاریخ 09اپریل کو بھیجی تھی ۔
سمری میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے سندھ گورنمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ کو 20کروڑ چالیس لاکھ کی گرانٹ کے حوالے سے کچھ تجاویز دی تھیں جس میں کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن وقت پر ادا ہوسکے ۔
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سے درخواست کی ہے کہ 20کروڑ چالیس لاکھ کی گرانٹ کو بڑھا کر مستقل بنیادوں پر 34 کروڑ کردی جائے یا کے ڈی اے کو ون ٹائم گرانٹ ہر ماہ 10کروڑ کی منظوری دی جائے تاکہ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن انکو وقت پر مل سکے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم پر معطل مشتاق سومرو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر ایڈمن تعینات