لاائنزایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے ملازمین کو 3 سال سے رکے چیک مل گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KDA lines aria employees received checks withheld for 3 years

کراچی : لائنزایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈی اے کے 37ملازمین کے وردیوں کی مد میں تین سال سے رکے ہوئے چیکس کا اجراء ہوگیا ۔

مجموعی طور پر 6 لاکھ کی رقم میں سے پہلی قسط 3 لاکھ روپے 37 ملازمین کو ادا کر دیے گئے ۔ آئندہ ماہ مزید 3 لاکھ روپے سے ان 37 ملازمین میں وردی کی مد میں تقسیم کیے جائیں گے ۔

3 سال سے رکے ہوئے وردی کے پیسے دلوانے میں وطن پرست لیبر یونین نے کلیدی کردار ادا کیا ،چیک وصول کرتے ہوئے تو ملازمین کے چہرے کھل اٹھے ۔

وطن پرست لیبر یونین کے سر پرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری صدر وسیم خان سینئرجوائنٹ نسیم انصاری نے لائنزایریا پروجیکٹ کے ملازمین میں وردیوں کی مد کے چیک تقسیم کیئے۔

مزید پڑھیں:کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے 3 ارب واجبات کیلئے سندھ حکومت نے 50 کروڑ دیدیے

اس موقع پر ملازمین میں زبردست جوش خروش دیکھنے میں آیا ،وردیوں کے یہ بل تین سال سے التوا کا شکار تھے، غریب ملازمین ان کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف تھے جسکو وطن پرست لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین نے لا ائنزایریا کے پی ڈی مبین صدیقی اور اکاؤئنٹ آفیسر رضوان احمد کے تعاون سے حل کیا اور ملازمین میں وردیوں کے بل اور چیک تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر سوک سینٹر میں لائنزایریا ملازمین نے مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، سب ڈویژن انچارج انعام اللہ جوائنٹ محمد آصف محمد مرتضیٰ اور ممبر رئیس چاچا سمیت وطن پرست لیبر یونین کے عہداران کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گل پاشی کی گئی۔

Related Posts