کے ڈی اے سستے پلاٹوں کی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو کرے گا، پلاٹ لینے کا طریقہ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kda plots in Karachi

کراچی : ادارہ ترقیات کراچی مارکیٹ سے سستے پلاٹوں کی عوامی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو کرے گا۔ کے ڈی اے کے 23 قیمتی تجارتی مقاصد کے یہ پلاٹس کلفٹن، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ کراچی میں واقع ہیں۔ ان تجارتی پلاٹوں کا رقبہ فی پلاٹ 150 مربع گز  سے 400 مربع گز تک ہے۔

پلاٹوں کا حصول اور طریقہ کار بہت آسان ہے جو بزریعہ کامیاب بولی دہندگان کے اصول کے تحت نیلام کیا جارہا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو پہلے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کے ڈی اے کے مروجہ سکیورٹی ڈیپازٹ بھی نیلامی سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔

کے ڈے اے کی مطابق ہر پاکستانی مروجہ قوائد پر عمل کر کے ان پلاٹوں کی نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی کے خواہشمند افراد سیکورٹی ڈیپازٹ کے ڈی اے کے نام پے آرڈر کے ذریعہ جمع کرائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ٹاؤن شپ میں 7 تجارتی پلاٹوں کی نیلامی کی جائے گی اور ان تجارتی پلاٹوں کا رقبہ 150 مربہ گز ہے۔ ہر پلاٹ کا سیکیورٹی ڈپازٹ 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ناظم آباد میں 600 مربع گز کے تجارتی پلاٹ 22 اپریل کو نیلام ہوں گے جبکہ ان کا سکیورٹی ڈیپازٹ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے شہریوں کیلئے 4 لاکھ میں کے ڈی اے پلاٹ آسان اقساط میں حاصل کرنے کا طریقہ

کلفٹن میں بھی 400 مربع گز کے تجارتی پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پلاٹ کی سیکیورٹی ڈپازٹ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ گلستان جوہر میں 400 مربع گز کے 13 تجارتی پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کیے جائیں گے۔ ہر پلاٹ کی سکیورٹی ڈیپازٹ 10 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح 21 اپریل کو کورنگی ٹاؤن شپ اور سرجانی ٹاؤن شپ میں تجارتی پلاٹوں کی عوامی نیلامی ہوگی۔ اس میں کورنگی ٹاؤن شپ کے 17 تجارتی پلاٹ 40 مربع گز سے 300 اسکوائر گز کی پیمائش پر مشتمل ہیں۔ ہر پلاٹ کی سیکیورٹی ڈیپازٹ 5 لاکھ  روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن شپ میں 8 کمرشل پلاٹ ہیں۔ 250 مربع گز سے 800 مربع گز تک کے مخلتف پلاٹس نیلام ہوں گے، ان کی سکیورٹی ڈیپازٹ بھی 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادارہ ترقیات کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کی کارروائی مکمل ہونے پر ناکام بولی دہندگان کو ان کے جمع شدہ سکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم واپس کردی جائے گی۔ ادارہ ترقیات سوک سینٹر مین نیلامی کا وقت صبح 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts