کراچی سرکلر ریلوے، 4 مقامات پر پھاٹک کے بغیرٹرین کی آمدورفت جاری، حادثات کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سرکلر ریلوے، 4 مقامات پر پھاٹک کے بغیرٹرین کی آمدورفت جاری، حادثات کا خطرہ
کراچی سرکلر ریلوے، 4 مقامات پر پھاٹک کے بغیرٹرین کی آمدورفت جاری، حادثات کا خطرہ

کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے میں ٹرین تو چل پڑی تاہم 4 مقامات پر پھاٹک کے بغیر خطرناک ریلوے کراسنگ کے باعث بڑے حادثے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے پر ریلوے انتظامیہ نے 4 مقامات پر بغیر کوئی پھاٹک نصب کیے جلد بازی میں ٹرین چلا دی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی سرکلر ریلوے ٹرین مبینہ طور پر سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کیلئے چلائی گئی۔

شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں اورنگی ٹاؤن ریلوے اسٹیشن سے شاہ لطیف، شیر شاہ، وزیر مینشن، لیاری اور سٹی ریلوے اسٹیشنز تک 5 مقامات پر ریلوے کراسنگ سے سڑک گزرتی ہے۔ اہم ترین کراسنگ شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے جہاں بے تحاشا ٹریفک ہوتی ہے۔

شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے سائٹ کراچی سے آنے والی سڑک اور لیاری سے آنے والی سڑک ماری پور اور ہاکس بے کیلئے جانے والی سڑک سے ملتی ہیں۔ یہاں ہیوی ٹریفک (ٹریلرز) سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی بھرمار ہوتی ہے جہاں عوام کو ٹریفک اپنی مدد آپ کے ذریعے کنٹرول کرنی پڑتی ہے۔

سرکلر ریلوے ٹرین کا ایک انجن جب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن اور شاہ لطیف ریلوے اسٹیشن سے گزر کر شیر شاہ کی طرف بڑھا تو بغیر پھاٹک کی ریلوے لائن سے گزرتے ہوئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کی۔ ٹریفک کو پٹڑی کے دونوں جانب روک لیا گیا جبکہ شہری جلد بازی میں ٹرین کے آگے سے گزرنے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد بازی میں چلتے ہوئے ریلوے انجن کے آگے سے گزرنے کی کوشش کی جائے تو کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ بغیر پھاٹک کی ریلوے لائن سے سنگین حادثات کا خطرہ ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پھاٹک کی ضروری تنصیبات جلد  کی جائیں۔

  یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دوہرا معیار، لاک ڈاؤن کے دوران تھر فیسٹیول کی تیاریاں جاری

Related Posts