سندھ حکومت کا دوہرا معیار، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تھر فیسٹیول کی تیاریاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا دوہرا معیار، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تھر فیسٹیول کی تیاریاں جاری
سندھ حکومت کا دوہرا معیار، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تھر فیسٹیول کی تیاریاں جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت مبینہ طور پر دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تھرپارکر میں ثقافتی شو (تھر فیسٹیول) کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مٹھی ( نوکوٹ قلعہ) پر تھر فیسٹیول 19، 20 ،اور21 مارچ کو منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہوکی سربراہی میں سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ان تمام سب کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے تحت مٹھی اور نو کوٹ قلعے پر منعقد ہونے والے 3 روزہ تھر فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی، سیمینارکمیٹی، ٹیبلوزکمیٹی، تقریری مقابلہ کمیٹی، نمائش کمیٹی، ایوارڈ کمیٹی، میڈیا مینجمنٹ کمیٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹ کمیٹی، مارچ پاس کمیٹی اور سوینئیر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اسپورٹس کمیٹی، اسٹال مینیجمنٹ کمیٹی، تھر انویسٹمنٹ اینڈ ٹور ازم پروموشن کانفرنس کمیٹی اور دیگر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی جانب سے تھر فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے منعقدہ پروگراموں کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔

ایک طرف سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن تو دوسری طرف تھر پارکر میں تھر فیسٹیول کے انعقاد کی تیاری بھی جاری ہے۔ صوبائی حکومت کو سندھ کے  قدیم ثقافتی فیسٹیول سےبڑی آمدنی متوقع ہے، یہی وجہ ہے کہ اب تک اس فیسٹیول کی تیاری جاری ہیں ، مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں اور شخصیات نے سندھ حکومت کو اس دوہرے معیار پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی

Related Posts