معروف گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنی ننھی بیٹی ڈیزی کی پیاری سی آواز میں گانے کی معصوم کوشش کو ویڈیوز اور تصویروں کی صورت میں اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے جو ان کی لائف ٹائم ٹور کے دوران ریکارڈ کی گئی۔
کیٹی نے اپنی لائف ٹائم ٹور کی چند ویڈیوز اور تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک مختصر ویڈیو کلپ میں ان کی بیٹی ڈیزی ڈَو کو پردوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اور اپنی دلکش آواز میں ایک چھوٹا سا گیت گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیپشن میں کیٹی نے لکھاکہ “ٹور لائف کے چند دلچسپ لمحات۔”
اس پوسٹ میں کیٹی کے دوستوں اور ریہرسل ٹیم کے ساتھ خوشگوار لمحات بھی شامل تھے۔یہ مناظر ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کیٹی پیری اور ان کے منگیتر اورلینڈو بلوم کے درمیان تعلقات میں دراڑ کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں گزشتہ چھ برس سے منگنی میں ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق اب ان کا رشتہ اختتام کے قریب ہے۔
ایک معتبر جریدے کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ان کا رشتہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
ذرائع نے مزید کہاکہ “کیٹی اور اورلینڈو کو اب یہ نہیں لگتا کہ وہ اس رشتے کو سنبھال پائیں گے۔ پچھلے چند ماہ سے ان کے تعلقات میں بگاڑ آیا ہے اور حالات بہتری کی طرف جاتے دکھائی نہیں دیتے۔”
یہ خبریں مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں لیکن کیٹی کی جانب سے بیٹی کی معصوم آواز میں گایا گیا نغمہ اس کٹھن وقت میں ایک جذباتی اور خوشگوار لمحہ بن کر سامنے آیا ہے۔