بالی ووڈ کی خوبصورت و دلکش اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم ’فون بھوت‘ میں بھوت کے کردار میں نظر آئینگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف بہت جلد ایک ہارر کامیڈی فلم میں نظر آئینگی جس میں اداکارہ کا کردار کافی مختلف ہوگا، فلم میں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر بھی نظر آئینگے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس فلم کے کافی عرصے سے چرچے تھے، تاہم اب بہت جلد یہ فلم سینیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فلم میں کیف پہلی بار بھوت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
گرومیت سنگھ کی ہدایت کردہ اور روی شنکرن اور جسوندر سنگھ باتھ کی تحریر کردہ، فون بھوت ایکسل انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کی گئی ہے، جس کے سربراہ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر ہیں۔ یہ فلم دیوالی کے بعد 4 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔