بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا کو شکست دینے میں کامیاب، مداحوں سے اظہارِ تشکر
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا کو شکست دینے میں کامیاب، مداحوں سے اظہارِ تشکر

ٹائیگر زندہ ہے سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی فنکارہ کترینہ کیف کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا جن کے جسم میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں، سیاست دانوں اور دیگر شخصیات نے کترینہ کیف کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کترینہ کیف نے کہا کہ میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کترینہ کیف نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ جن لوگوں نے میری خیریت دریافت کی، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مجھے آپ کی نیک تمنائیں جان کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

یاد رہے کہ بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق رواں ماہ کے آغاز میں ہوئی تھی جس کے متعلق انہوں نے خود مداحوں کو آگاہ کیا۔

بھارت میں  کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔کورونا کی شدت میں اضافے کے سبب بھارت میں یومیہ ایک لاکھ کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہونے لگے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

Related Posts