اننت امبانی کی شادی میں کترینہ کیف کے جلوؤں کی دھوم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ شرکت کرکے دھوم مچا دی ہے۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکار جوڑی، جو اس وقت جام نگر فورٹ گجرات میں اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شریک ہیں، نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصویریں شیئر کیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر  اپنی اور وکی کے درمیان محبت کو آشکار کرنے والی دلکش تصویریں کیا شیئر کیں، ہر طرف دھوم ہی مچ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

انسٹا پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں دونوں میاں بیوی بڑے رومانٹک انداز میں گلے ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری تصویر میں کترینہ اور وکی کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویروں میں دھوم 3 اسٹار کو ایک پھولدار مکمل آستین والے خاکستری گاؤن پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ براؤن بیلٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

کترینہ اس تقریب میں زمرد کی چین اور ہلکے میک اپ کے ساتھ دکھائی دیں۔

تصویروں میں وکی نے بھورے رنگ کی ٹی شرٹ اور خاکستری پتلون پہن رکھی ہے، جبکہ ان کی داڑھی بھی بڑھی ہوئی ہے اور بالوں کا جوڑا بنا رکھا ہے، اس لک میں وکی بھی بڑے جاذب دکھائی دیتے ہیں۔

ان کے اس لک سے ایسے لگتا ہے کہ وہ کسی مووی میں اپنے کردار کے مطابق یہ اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں، جس کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

یہ تصویریں شیئر ہوتے ہی ہر طرف دھوم سی مچ گئی اور دیکھنے والے کترینہ کے حسن کے جلوؤں کو اس الگ اور البیلے انداز میں دیکھ کر جھومے بغیر نہیں رہ سکے۔

بہت سے مداحوں کو اداکار جوڑے کا اس طرح رومانٹک انداز میں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھنا اچھا لگا۔

Related Posts