کترینہ کیف نے شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کترینہ کیف نے شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کترینہ کیف نے شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی جنوبی ایشیائی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

دنیا بھر میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیائی شخصیات میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس (BTS) کے ممبر کم تاہیونگ دنیامیں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیا ئی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

یہی نہیں بلکہ جنگ کوک اور جِمن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ جن میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں۔

کترینہ کیف جوکہ رواں سال ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ہیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فہرست کے مطابق، کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنہوں نے رواں سال اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا کی مزید توجہ حاصل کرلی تھی۔ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے 58سالہ فنکار گووندا اداکاری کا کام دینے پر بالی ووڈ کے شکرگزار

اداکار سلمان خان جوکہ رواں سال کترینہ کیف کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس فہرست میں نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Related Posts