ممبئی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی تقریب ولیمہ کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ولیمے کی تقریب ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ولیمے کی تقریب بالی ووڈ ستاروں سے بھرپور ہوگی۔ گزشتہ شب فنکار جوڑا راجستھان سے ممبئی پہنچ گیا۔ منتخب ستاروں کو دعوت نامے پہلے ہی ارسال کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

دعوتِ ولیمہ کا کارڈ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ولیمے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق کترینہ نے سدھارتھ ملہوترا، انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ کو دعوت دے دی۔

تقریبِ ولیمہ میں شمولیت کیلئے جن ستاروں کو دعوت دی گئی ہے ان میں رتیک روشن، کنگنا رناوت، اجے دیوگن، ایاشن کھتر، کرن جوہر اور روہت شیٹھی بھی شامل ہیں تاہم سلمان خان، امیتابھ بچن اور دیگر بڑے ستاروں کے متعلق معلوم نہ ہوسکا۔

وکی کوشل نے اپنے اچھے دوستوں بشمول ابھیشیک بچن، تاپسی پنوں اور میگھنا گلزار کو بھی ولیمے میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ تاہم کچھ فلمی ستارے کترینہ کیف کے ولیمے میں شریک نہیں ہوسکیں گے جن میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نجی وجوہات کے باعث اور سلمان خان اور پریانکا چوپڑا بھارت میں نہ ہونے کی وجہ سے تقریبِ ولیمہ سے دور رہیں گے۔ اسی طرح دپیکا پدوکون اور ورن دھون بھی کترینہ اور وکی کوشل کے ولیمے میں شامل نہیں ہوں گے۔ 

Related Posts