نیو یارٹ: ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ حادثے میں بال بال بچ گئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اداکارہ تاریخی ڈرامہ فلم لی میں شوٹنگ میں مصروف عمل تھیں کہ سیٹ پر ایک حادثہ رونما ہوا جس کی وجہ سے انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
ان کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ شیڈول کے مطابق اس ہفتے فلم بندی دوبارہ شروع کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ دوران شوٹنگ کیٹ پھسل گئیں اور انہیں ضروری احتیاطی اقدام کے طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں:پہلی اسرائیلی سپر ہیرو بنانے پر مارول سنیماٹک کو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا