قصور کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، دو افراد جاں بحق، درجن سے زائد جھلس گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KASUR: TWO DEAD, OVER A DOZEN INJURED IN FACTORY FIRE

قصور: بلھے شاہ پیپر ملز میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد جھلس گئے، فائربریگیڈ آگ پر قابوپانے میں ناکام، مزید ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔

بدھ کی شام لگنے والی آگ پر13 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا،فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں اور 55 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

آگ کی شدت کے باعث لاہور اور اوکاڑہ سے امدادی ٹیموں کو بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، صدر میں پھر آگ لگ گئی، تاجروں میں خوف وہراس

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انتظامات اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں دو دن لگ سکتے ہیں جو پیپر ملز کے ایک وسیع شیڈ تک پھیل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں کاغذ کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں وقت لگ رہا ہے۔جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں کراچی میں کورنگی کے مہران ٹاؤن میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 16 مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Posts