سرینگر: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جس کامقصد عالمی برادری کویاددلانا تھا کہ بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے تمام بنیادی انسانی حقو ق کوپامال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیاگیا تھا ۔
حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں جموںوکشمیر بھیجیں۔
بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سکھ برادری کی نمائندہ تنظیموں دل خالصہ ، شرومنی اکالی دل اور سکھ سٹوڈنٹس تنظیم کے سرینگر کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے مارچ کے شرکاء کو لکھن پورہ جموں ہائی وے پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنایا ۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوجی محاصرے سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے، نیویارک ٹائمز