سری نگر: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف موجود کشمیریوں نے آج سے ہفتۂ شہداء منانے کا آغاز کردیا جو 13 جولائی تک منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 6 جولائی سے ہفتۂ شہداء منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دی گئی۔ مظلوم کشمیری ہفتۂ شہداء کے دوران جدوجہدِ آزادئ کشمیر کے شہداء کو یاد کریں گے۔
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں موجود کشمیری شہری آج سے ہفتۂ شہداء منائیں گے۔آج سے 13 جولائی تک مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں منعقد ہوں گی۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کو کشمیری عوام سے غیر انسانی سلوک ترک کرنے پر مجبور کرے۔
The world community and human rights organizations must take notice of the ongoing human rights violations and press the fascist government to stop the inhumane treatment of Kashmiri people.#Kashmirilivesmatter #Kashmirbleeds
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) July 5, 2021
قبل ازیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔
گزشتہ ماہ دئیے گئے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جب اللہ تعالی نے دنیا میں جنت بنائی تو یہ تحفہ صرف کشمیری قوم کو عطا کیا،ہر کشمیری اس خوبصورت جنت کا سپاہی ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی، مشعال ملک
یاد رہے کہ اِس سے قبل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال سے روکنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔
صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بچوں کے خلاف بھارتی فوج نہ صرف مہلک ہتھیار بلکہ کئی دوسرے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے جن کا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے 30سال میں ہزاروں کشمیری بچوں کویتیم کیا، صدر آزاد کشمیر