افغان حکومت کا کابل میں کشمیریوں کے حق میں پروگرام منسوخ کرنے کیلئے دبائو

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kashmir Solidarity Day: Kabul hotel calls off Pak embassy's event amid govt pressure

اسلام آباد: افغانستان حکومت نے کابل میں  پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں پروگرام رکوانے کیلئے ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان حکومت نے مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کابل کے ہوٹل میں کشمیریوں کے حق میں پروگرام رکوانے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کابل کے مقامی ہوٹل میں پانچ فروری کو کشمیر سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے، ترجما ن دفتر خارجہ

مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے احکامات ہیں کہ یہ پروگرام منسوخ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی افغانستان میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر سے متعلق پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔

Related Posts