عمران خان کا کرتارپور راہداری 9 نومبر کو کھولنے کا اعلان،سکھوں کی رجسٹریشن شروع

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھلنے کیلئے تیار ہے،ان کاکہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کا کام اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور دوسرے ملکوں سے سکھ دنیا کے سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راہداری سے ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم اور مہمانداری کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔

واضح رہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے، تمام عمارتیں مکمل ہو گئی ہیں اور کرتار پورکمپلیکس کو بجلی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ بابا گرونانک کے پانچ سو پچاس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن کاعمل بھی شروع ہوگیاہے جبکہ گردوارہ کرتارپور کی تزئین و آرائش مہمانوں کے لئے عارضی مہمان خانے اور بارڈر ٹرمینل عمارت کو مکمل کر لیا گیاہے۔

Related Posts