کراچی: شہر قائد میں پیر کے روز کارساز روڈ پر ایک المناک حادثے میں 3 افراد کی جان گئی، واقعہ کی ذمہ دار ایک خاتون تھیں جن کو فرار ہونے کی کوشش میں شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے سے کیا۔
واقعہ کی ذمہ دار خاتون کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ خاتون گل احمد انرجی اور اس کے ذیلی اداروں میٹرو پاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ خاتون سےگاڑی بےقابوہونےسےپیش آیا۔ حادثےکی ذمہ دار32سالہ خاتون نتاشہ کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم کےڈی اےاسکیم ون کی رہائشی ہے جو کار ساز کے قریب سروس روڈ سے جارہی تھی۔ زیرحراست خاتون کےابتدائی بیان کے مطابق گاڑی بے قابو ہوئی جو حادثے کا سبب بنی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملزمہ حادثے کے وقت نشے کی حالت میں تھی اور اس حوالے سے ملزمہ نتاشا کا گزشتہ رات جناح اسپتال میں میڈیکل ایگزامیشن کیا گیا۔ ملزمہ کے میڈیکل ایگزامینیشن کے لئے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں۔
پولیس سرجن نے ملزمہ کے اہل خانہ سے میڈیکل ہسٹری بھی طلب کر لی ہے جبکہ نتاشا کے شوہر کے مطابق ملزمہ مختلف ادویات استعمال کرتی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کہ گھبراہٹ میں خاتون ڈرائیور کا پاؤں بریک کی بجائے ایکسلیٹر پر پڑا جو مزید نقصان کا سبب بنا۔
خاتون کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے پلٹی اور چاروں ائیر بیگس کھل گئے۔ خاتون کو حادثے کے فوری بعد جمع ہونے والے افراد نے زندہ جلانے کی بھی کوشش کی۔